خلیج تعاون کونسل کے انتظامی عملے اور نجی شعبے کے نمائندوں کا اجلاس

خلیج تعاون کونسل کے انتظامی عملے اور نجی شعبے کے نمائندوں کا اجلاس

ریاض (اے پی پی) خلیجی ممالک کی نمائندہ تنظیم خلیج تعاون کونسل کے انتظامی و سیاسی عملے اور خلیجی ممالک کے ایوان ہائے صنعت کے نمائندوں کا پہلا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام خلیجی ممالک کے درمیان نجی شعبے کی سطح پر صنعتی و تجارتی تعاون میں اضافے اور اس کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ یہ اجلاس خلیج تعاون کونسل کے پلیٹ فارم سے ممبر ممالک کے درمیان نجی شعبے میں اشتراک کے حوالے سے سنگ میل کی حثیت رکھتاہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...