شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جاپان کے شہنشاہ سے ملاقات

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جاپان کے شہنشاہ سے ملاقات

ٹوکیو (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹوکیو میں جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو سے ملاقات کی ہے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جاپان کے دورے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہنشاہ اکی ہیٹو نے شاہ سلمان کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’ڈیزی ہائی‘‘ سے نوازا ہے۔شہنشاہ اکی ہیٹو نے مہمان شاہ سلمان کے اعزاز میں اپنے محل میں ظہرانہ بھی دیا۔اس میں سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف بھی شریک تھے۔سعودی فرمانروا نے گذشتہ روز جاپانی وزیراعظم شینزو ابے سے ملاقات کی تھی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کو قوموں کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ انھوں نے فلسطینی تنازع ،شامی اور یمنی بحرانوں سمیت مشرقِ وسطیٰ میں درپیش تمام ایشوز کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...