جرمنی میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف نئے سخت قانون پر غور

جرمنی میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف نئے سخت قانون پر غور

برلن (اے پی پی) جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے فیس بک کی جانب سے نفرت انگیز اور نسل پرستانہ مواد کو ہٹانے یا نفرت انگیزی کم کرنے کے ناکافی اقدامات پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فیس بک کے خلاف ایک قانونی مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس ایک ایسا قانون بنانا چاہتے ہیں جس کا تعلق فیس بک اور اسی طرح کی دیگر سماجی ویب سائٹس سے ہو۔ ان کے بقول اگر یہ سماجی ویب سائٹس اپنے صفحات سے غیر قانونی نفرت انگیز مواد ہٹانے میں ناکام رہیں تو ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔ جرمن وزیر انصاف نے نفرت انگیز اور نسل پرستانہ مواد ہٹانے یا نفرت انگیزی کو کم کرنے کے حوالے سے فیس بک کے ناکافی اقدامات پر بھی سخت تنقید کی ہے۔ ان کے بقول اس ویب سائٹ پر نہ تو اس طرح کے بیانات اور نہ ہی کومنٹس کو بروقت ہٹایا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...