ترکی کے حمایت یافتہ کا منبج شہر میں بعض مقامات پر کنٹرول

ترکی کے حمایت یافتہ کا منبج شہر میں بعض مقامات پر کنٹرول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کے عسکری گروپ ’فرات کی ڈھال‘ نے داعش کے زیرقبضہ منبج شہر کے بعض اہم مقامات پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ گروپ نے شمالی شام کے اہم شہر منبج میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں غیرمعمولی پیش رفت کی ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ شامی اپوزیشن کے گروپ فرات کی ڈھال نے منبج کے اہم مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ جنوبی ترکی میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں یہ اہم پیش رفت ہے۔ گذشتہ مہینے شمالی شام کے الباب شہر میں بھی ترکی کے حمایت یافتہ گروپوں نے داعش کو نکال باہر کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -