موز مبیق میں ہیضے کی وباء سے 21افراد ہلاک 12ہزار متاثر
ماپوتو (اے پی پی) موزمبیق میں ہیضے کی وبا سے12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس افریقی ملک کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موزمبیق کے تیرہ میں سے چار صوبوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہیضے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے، تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ موزمبیق میں مسلسل تیسرے برس ہیضے کی وبا پھیلی ہے۔2015ء میں وہاں اس مرض کے باعث 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔