حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے، کاشف حسین

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے، کاشف حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماء اور یو سی چیئر مین کاشف حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سوئزرلینڈ حکومت کے ساتھ پاکستانی افراد کی جانب سے سو ئس بنکوں میں چھپائی جانے والی رقوم بارے معلو مات کی فراہمی کے معائدے کو صنعتکار و تاجر برادری خوش آئند قرار دیتی ہے ۔اس سے نہ صرف ملک وقوم سے لو ٹی ہوئی رقوم غیر قانونی طریقہ کارسے سوئس بنکوں تک پہنچانے والے بے نقاب ہو نگے بلکہ لوٹی رقم پاکستان لا کر ملکی معاشی حالت بھی بدلی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدات سے قبل100فیصد ادائیگی کے فیصلے سے درآمدات کم اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی۔اس فیصلے سے موبائل فونز،گاڑیاں،جیولری،الیکٹرونکس مصنوعات اور غیر ضروری اشیاء کی ملک میں آمد کوکنٹرول کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے لیے سازگار ماحول کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...