پنجاب یونیورسٹی، نیو کیمپس بوٹینیکل گارڈن کے نئے بلاک کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی، نیو کیمپس بوٹینیکل گارڈن کے نئے بلاک کا افتتاح

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے نیو کیمپس بوٹینیکل گارڈن کے نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں بوٹینیکل گارڈن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، چیئرپرسن شعبہ باٹنی پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں ، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بوٹینیکل گارڈن کو خوبصورت ترین بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں معاشرے کی فلاح پر مبنی ریسرچ کو فروغ ملنا چاہیے اور یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فردوس بریں نے شعبہ کی ہسٹری ، پروگرام اور تحقیقی کاموں بارے بتایا۔ بعدا زاں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور شعبہ کے سالانہ سپورٹس گالا کا بھی افتتاح کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...