عوامی فلاحی حکومت عوام کو کوئی بھی تکلیف نہیں آنے دے گی ،محمد اقبال

عوامی فلاحی حکومت عوام کو کوئی بھی تکلیف نہیں آنے دے گی ،محمد اقبال

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یونین کونسل 233سے منتخب جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہاہے کہ عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یونین کونسل میں تمام ستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے مسلم لیگ (ن) کی عوامی فلاحی حکومت عوام کو کوئی بھی تکلیف نہیں آنے دے گی۔

دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسلم لیگ (ن) ہر وقت برسر پیکار رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کوضروری مشینری اورآلات مہیا کر کے یہاں پر بھی ہماری حکومت علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنا نے کی طرف توجہ دے رہی ہے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر ہی فراہم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...