سٹائلو شوز کے اشتراک سے یوم پاکستان تقریری مقابلے

سٹائلو شوز کے اشتراک سے یوم پاکستان تقریری مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ خواتین کے متحرک کردار کے بغیر پاکستان کی ترقی نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام سٹائلو شوز کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ یوم پاکستان تقریری مقابلے 2017ء میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار کے موضوع پر منعقدہ مقابلوں میں لاہور سکول آف اکنامکس سے فاطمہ مدثر،یو ایم ٹی سے محمد علی ناصر، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے اے آر جعفری اور معروف اینکر حمزہ تارڑ نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ خواتین کوان کے حقوق دے کر مضبوط کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنے ارد گرد خواتین کے حقوق بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ آج تک ترقی نہیں کر پایا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی اونچائیوں کو نہیں چھو سکتی جب تک عورت ان کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں ۔ ہم غلط رسوم و رواج کا شکار ہیں خواتین کو گھروں میں قیدی بنا کر رکھنا انسانیت سوز ظلم ہے۔‘‘ انہوں نے قائد اعظم کے ایک اور فرمان کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی جدوجہد یا تحریک تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک مردو ں کے ساتھ عورتوں کی شرکت نہ ہو‘‘۔ تقریب میں اردو تقریری مقابلوں میں عثمان عقیل اور انگریزی میں فضاء نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ خواتین کے متحرک کردار کے بغیر پاکستان کی ترقی نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام سٹائلو شوز کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ یوم پاکستان تقریری مقابلے 2017ء میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، ڈائریکٹر سٹائلو شوز جاوید اقبال، فیکلٹی ممبران اورمختلف پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار کے موضوع پر منعقدہ مقابلوں میں لاہور سکول آف اکنامکس سے فاطمہ مدثر،یو ایم ٹی سے محمد علی ناصر، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے اے آر جعفری اور معروف اینکر حمزہ تارڑ نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ خواتین کوان کے حقوق دے کر مضبوط کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنے ارد گرد خواتین کے حقوق بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ آج تک ترقی نہیں کر پایا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی اونچائیوں کو نہیں چھو سکتی جب تک عورت ان کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں ۔ ہم غلط رسوم و رواج کا شکار ہیں خواتین کو گھروں میں قیدی بنا کر رکھنا انسانیت سوز ظلم ہے۔‘‘ انہوں نے قائد اعظم کے ایک اور فرمان کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی جدوجہد یا تحریک تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک مردو ں کے ساتھ عورتوں کی شرکت نہ ہو‘‘۔ تقریب میں اردو تقریری مقابلوں میں عثمان عقیل اور انگریزی میں فضاء نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔