الخدمت فاؤنڈیشن عزم، اعتماد اور جذبوں کا نام ہے، فرید احمد پراچہ

الخدمت فاؤنڈیشن عزم، اعتماد اور جذبوں کا نام ہے، فرید احمد پراچہ

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں’’سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں پاکستانی معاشرے کی تعمیرخدمت خلق کے ذریعے ‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچرکا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان سمیت الخدمت کے مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اِس موقع پر قرآن پاک اوراسلامی تاریخ کے اہم واقعات کا حوالہ دیکر خدمت خلق کی اہمیت بیان کی ۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن عزم، اعتماد اور جذبوں کا نام ہے جواسوہِ رسولﷺ کی پیروی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔آفات سے بچاؤ،صحت،تعلیم،کفالتِ یتامی،صاف پانی،مواخات اور سماجی خدمات پروگرامز کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن میدانِ عمل میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

۔ الخدمت نہ صرف وطنِ عزیز پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں خدمت کے میدان میں ایک معتبر نام ہے ۔اِس موقع پر احمد جمیل راشد نے کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد ذمہ داران کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمان کو سوینئربھی پیش کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...