آج کی خواتین ماضی کی خواتین سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں،سلومی رانا
لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی رہنما اور بیٹی فاؤنڈیشن کی سربراہ سلومی رانا نے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے کہ آج خواتین کو بھی یونین کونسل سے لیکر پنجاب اسمبلی ‘قومی اسمبلی اور سینٹ تک میں بھی خواتین کی نمائندگی کرنے کے بھرپور مواقع میسر ہیں اور آج کی خواتین ماضی کی خواتین سے کہیں زیادہ مضبوط ہے آج (ن) لیگ نے خواتین کے حقوق کے لئے اس قدر قانون سازی کردی ہے کہ خواتین کی شکایات کے لئے الگ محکمے بھی بنا دئیے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ایک اہم جز ہیں ان کے بغیر کائنات کی خوبصورتی نہ مکمل ہے خواتین کو عزت نہ دینے والی قومیں آگے نہیں بڑھ سکتیں۔