انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کا اہم اجلاس ،کانفرنس کے لیے کمیٹی کا قیام

انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کا اہم اجلاس ،کانفرنس کے لیے کمیٹی کا قیام

لاہور ( پ ر)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روزجامع مسجد نیاز بلال گنج لاہور میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیرو رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا قاری محمدرفیق،مولانا عبداللہ قاسمی، مولانا محمد میاں، مولانا قاری ظہور احمد، مولانا قاری ظفر اقبال ظفر، قاری وفاء الرحمن، مولانا محمد عامر ودیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال ’ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کا جائزہ لیا گیا اس موقعہ پر مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کے مشن کو آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر توہین رسالت اور دیگر مقدس شخصیات کی توہین پر مبنی مواد پر نوٹس اور مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔

حکومت گستاخان کو سخت سے سخت سزا دے انہوں نے کہا کہ 2 اپریل 2017 ء کو پروگرام کے مطابق 55 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت منعقد ہوگی جس میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سابق مرکزی امیرمولانا عبد الحفیظ مکی ؒ کے صاحبزادگان مولانا عبد الرؤف ملک و مولانا محمد عمر ملک اور حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ کے بھائی حافظ عبد الصمد ملک خصوصی طور پر سعودی عرب مکہ مکرمہ سے شرکت کریں گے کانفرنس سے مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا مفتی محمد حسن، جسٹس (ر) نذیر اختر، جسٹس (ر) خواجہ محمد شریف، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبد الرؤف فاروقی، مولانا کفیل شاہ بخاری، مولانا زاہد الراشدی و دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔ اجلاس میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...