اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا ،عارف حمید

اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا ،عارف حمید

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 62عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبہ اپنے مقررہ مدت میں مکمل ہو گا اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل بھی شہباز شریف کے دیگر میگا منصوبوں کی طرح اپنی مثال آپ ہو گی میٹر و بس کی طرح یہ پروجیکٹ بھی ایک مثالی ہو گا اور اس ٹرین میں اشرافیہ سفر کیا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اپوزیشن کو تنقید کا حق ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کے منصوبو ں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

لیکن ملکی ترقی کے دشمن ان منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کوئی نہ کوئی موقع ہر وقت تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت بلدیاتی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنا رہی ہے ترقی کا عمل انہیں کے ذریعے پایا تکمیل تک پہنچے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...