19مارچ کو یوم شہداءِ ختم نبوت عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا،میاں اویس
لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مارچ1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت کے ہزاروں شہداء کی یاد میں 19مارچ کو ملک بھر میں یوم شہداءِ ختم نبوت انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ بھرپور جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔جسکے تحت مذہبی جماعتیں پورے ملک میں شہداءِ ختم نبوت کی یاد میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کریں گی۔جبکہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام شہداء ختم نبوت سیمینار 19مارچ بروز اتوار ڈیڑھ بجے دن لاہور پریس کلب ہال میں امیر جے یو آئی لاہور استاذ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔