افریقی نوجوان نے تیز ترین مرچیں کھا نے کا ریکارڈقائم کر دیا

افریقی نوجوان نے تیز ترین مرچیں کھا نے کا ریکارڈقائم کر دیا
افریقی نوجوان نے تیز ترین مرچیں کھا نے کا ریکارڈقائم کر دیا

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امیڈونونامی سیاہ فام نوجوان نے 10سرخ رنگ کی تیز ترین مرچیں30اعشاریہ70سیکنڈ کے دورانیے میں چٹ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔اٹلی کے ایک شو میں ہونے والے اس مقابلے میں کل چار افراد نے شرکت کی اور’بھت جلوکیا ‘نامی دنیا کی سب سے تیکھی مرچ مختصر ترین وقت میں کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تاہم امیڈونو نامی نوجوان نے سب سے پہلے دس کی دس مرچیں ہڑپ کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایک عام ریڈ چِلی ساس سے 400ٹائمز تیز اس مرچ کو کھانے کے بعد ریکارڈ بنانے والی نوجوان کے بھی چھکے چھوٹ گئے جس کی آنکھوں سے خوشی سے تو نہیں مرچ کی تیزی سے ضرور آنسو نکل آئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...