سمارٹ فونز میں ڈیٹا چوری کرنیوالا سافٹ وئیر انسٹال ہونے کا انکشاف

سمارٹ فونز میں ڈیٹا چوری کرنیوالا سافٹ وئیر انسٹال ہونے کا انکشاف
 سمارٹ فونز میں ڈیٹا چوری کرنیوالا سافٹ وئیر انسٹال ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ نے 30 سے زائد مختلف اینڈرائڈ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں ڈیٹا چوری کرنے والے سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے کا انکشاف کیا ہے اور سب سے بری خبر یہ ہے کہ یہ سمارٹ فونز مشہور و معروف کمپنیوں کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سافٹ وئیر سے متاثرہ سمارٹ فونز میں سے بیشتر بڑی کمپنیوں جیسا کہ سام سنگ، ایل جی ، لینووو اور گوگل وغیرہ کے معروف ماڈلز ہیں جو دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں تاہم ان کے مالکان کو میل وئیر سے متعلق علم ہی نہیں ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ میل ویئر صارفین کے استعمال سے پہلے ہی مختلف سمارٹ فونز میں انسٹال کردیا جاتا ہے جبکہ اس کے انسٹال ہونے سے فون میں کوئی خاص تبدیلی بھی محسوس نہیں ہوتی جو عام طور پر کسی وائرس کے آ جانے سے محسوس ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین کا ڈیٹا چپکے سے چوری ہو جاتا ہے۔سائبر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے دریافت کئے جانے والے میل وئیرز میں سے بیشتر معلومات چرانے والے ہیں مگر ایک ڈیوائس میں رینسم ویئر پروگرام بھی پایا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر سمارٹ فون کو مکمل طور پر بلاک کر دیتے ہیں اور پھر اسے کھولنے کے بدلے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔جن ڈیوائسز میں یہ میل ویئرز دریافت ہوئے وہ انتہائی مشہور و معروف ماڈل ہیں جو آج دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔