ہانگ کانگ،پولیس اہلکار نے اردو میں بات کر کے پاکستانی کی جان بچا لی

ہانگ کانگ،پولیس اہلکار نے اردو میں بات کر کے پاکستانی کی جان بچا لی
ہانگ کانگ،پولیس اہلکار نے اردو میں بات کر کے پاکستانی کی جان بچا لی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ میں 20 سالہ پاکستانی نڑاد پولیس اہلکار نے رواں اردو میں بات کرتے ہوئے ایک پاکستانی شخص کو خودکشی کرنے سے بچا لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی دھوم مچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شخص ایک کنسٹرکشن سائٹ پر 20 میٹر (65 فٹ) اونچی کرین پر چڑھ گیا تھا جس کے بعد پولیس کو وہاں طلب کیا گیا تھا۔پولیس جوان افضال ظفر بھی پاکستانی نڑاد ہیں اور وہ خودکشی پر مائل پاکستانی کے پیچھے کرین پر چڑھ گئے اور ان سے اردوزبان میں بات کی جس کے بعد وہ نیچے اترنے کے لیے راضی ہو گئے اور انھیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ کینٹونی زبان بھی روانی سے بولنے والے کانسٹیبل افضال ظفر نے کہا کہ وہ صرف اپنی تربیت کے مطابق عمل کر رہے تھے۔پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ میں نے اس طریقہ کار کا استعمال کیا جسے ہم نے اکیڈمی میں سیکھا تھا، میرے خیال سے جب میں نے اس کی ہی زبان میں بات کی تو وہ خود کو محفوظ سمجھنے لگا۔افضال ظفر صرف ایک سال قبل پولیس فورس میں شامل ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں پاکستانی نڑاد واحد افسر ہیں۔انھیں ہانگ کانگ پولیس کی آپریشن 'جیم سٹون' نامی سکیم کے تحت بھرتی کیا گیا ہے جس میں غیر چینی نسل کے افسر کو بھرتی کیے جانے کا موقع دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...