وائبر نے ازخود پیغامات مٹانے والا فیچر متعارف کرادیا

وائبر نے ازخود پیغامات مٹانے والا فیچر متعارف کرادیا
وائبر نے ازخود پیغامات مٹانے والا فیچر متعارف کرادیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرصے تک واٹس ایپ کی طرح مقبول اسمارٹ فون ایپ وائبر نے اپنا ایک نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے ذریعے پیغامات ازخود غائب ہوجائیں گے اور کوئی انہیں دیکھ بھی نہیں سکے گا۔وائبر نے نئے فیچر کو ’’ سیکریٹ چیٹ’’ کا نام دیا ہے جس کے تحت صارف کسی دوسرے صارف سے چیٹ کے وقت ایک ٹائمر (وقت) کا تعین کرسکتا ہے جو کئی منٹ سے لے کر کئی گھنٹے تک ہوسکتا ہے۔

اس مقررہ وقت کے دوران پیغامات اور تصاویر دکھائی دیں گی جس کے بعد تمام چیزیں از خود غائب ہوجائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...