امریکی ایڈمرل سمیت 8افسروں کے خلاف رشوت کی نئی فرد جرم عائد

امریکی ایڈمرل سمیت 8افسروں کے خلاف رشوت کی نئی فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریو چیف) امریکی محکمہ انصاف نے بحریہ کے آٹھ موجودہ اور سابق افسروں پر رشوت لینے کی نئی فر جرم عائد کر دی ہے جن میں ایک ایڈمرل بھی شامل ہے۔ ’’فیٹ لیونارڈ‘‘ کے نام سے معروف رشوت کے اس سکینڈل کی چار سال سے تفتیش ہورہی تھی جس کے بعد اب تازہ فرد جرم لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطا بق سنگا پور سے تعلق رکھنے والے امریکی محکمہ دفاع کے ایک کنٹریکٹر گلین فرانس نے حاصل کردہ مفاداتکے بدلے میں 2006ء سے 2014ء کے درمیان آٹھ سال کے عرصے میں بحریہ کے ریٹرایڈمرل بروس لولیس اور سات مزید افسروں کو قیمتی تحائف اور سہولتیں فراہم کا فراڈ کرنے کے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔ دیگر ملزموں میں بحریہ کے کئی کیپٹن اور ایر ریٹائرڈ کرنل بھی شامل تھے۔ فر جرم کے مطابق کنٹریکٹر نے پچیس ہزا ڈالر کی گھڑیاں دو ہزار ڈالر کے شکار با دو ہزار ڈالر کی شراب اور چھ سو ڈالر فی شے ہوٹل قیام اور طوائفیں فراہم کیں مثال کے طور پر فرد جرم کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مئی2008ء ملزمان بحریہ کے ساتویں پیڑے میں شامل ’’ یو ایس ایس بلیورج‘‘ نامی جہاز کے ذریعے منیلا گئے جہاں کئی دنوں منائیں اس عیاشی کا پچاس ہزار ڈالر کابل کنٹریکٹر نے ادا کیا۔ بعد میں فروری 2007ء میں کنٹریکٹر نے منیلا جس میں ملزمان کے لئے ایک اور حسنی پارٹی کا اہتمام کیا۔ ملزمان نے اس کے بدلے میں کنٹریکٹر کی فرم کو خفیہ معلومات فراہم کیں جس کے ذریعے کنٹریکٹر کے کروڑوں ڈالر کا مفاد حاصل کیا۔ تازہ فرد جرم آٹھ افسروں پر عائد ہوئی ہے جس کے بعد اس سکینڈل میں شامل ملزمان کی تعداد27 تک پہنچ گئی ہے۔ اسغاثہ کے مطابق تفتیش۔ ابھی جاری ہے اور 200سے زائد افراد کی چھان بین ہو رہی ہے جس کے بعد مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -