آصف زرداری کی لاہور متوقع آمد ‘چند روز قیام کرینگے ‘اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

آصف زرداری کی لاہور متوقع آمد ‘چند روز قیام کرینگے ‘اہم سیاسی شخصیات کی ...

لاہور(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد متوقع، آصف زرداری چند روز لاہور میں قیام کرینگے‘ اس دوران اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی لاہور میں موجود ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کرینگے، اس دوران اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

مزید : علاقائی


loading...