میرا نے مولانا طارق جمیل سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

میرا نے مولانا طارق جمیل سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ دین کی آگاہی کیلئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور خواتین کے حوالے سے کچھ پیچیدگیوں پر بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری فعال ہونے کے بعد ہی فنکاروں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں یہ گزارش پیش کریں گی کہ وہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بارے میں سوچیں۔ اداکارہ میران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہوسکتا ہے۔

میرا

مزید : علاقائی


loading...