شیری رحمان پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں گر گئیں، گھٹنے پر شدید چوٹ

شیری رحمان پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں گر گئیں، گھٹنے پر شدید چوٹ

اسلام آباد(آن لائن )پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں داخل ہوتے ہی گر گئیں اس دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن بھی ان کے ہمراہ تھے ایک خاتون صحافی نے آگے بڑھ کر شیری رحمان کو اٹھایا اور انہیں گھٹنے میں شدید چوٹ لگی جس وجہ سے وہ بڑی مشکل کیفے کے ٹیبل تک پہنچی ۔ انہوں نے درد کی شدت کا اظہار کیا اعتزاز احسن نے انہیں ہسپتال جانے کا بھی مشورہ دیا لیکن انہوں نے انکار کر کے کچھ دیر بعد سینٹ اجلاس میں شرکت کی ۔

شیری رحمان

مزید : علاقائی


loading...