بلااجازت کیو ں چھوا؟ودیانے سیلفی لینے والے پرستار کو جھاڑ پلا دی
ممبئی (نیٹ نیوز) اداکارہ ودیا بالن نے اپنے پرستار کو ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بلا اجازت چھونے پر جھاڑ پلا دی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ پبلک پراپرٹی نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ودیا بالن جو کولکتہ ائر پورٹ سے باہر آ رہی تھیں کہ ان کے ایک پرستار نے ان سے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی درخواست کی جس پر ودیا نے اجازت دی لیکن ساتھ کہا کہ ان سے ایک فاصلہ رکھ کر سیفی لی جائے لیکن پرستار نے ودیا اور ان کے منیجر کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے ودیا کو بانہوں میں بھر کر سیلفی لے لی جس پر ودیا سخت غصہ ہوتے ہوئے بولیں کہ یہ غلط ہے۔انہوں نے پرستار کو کہا کہ وہ اس سے دور چلا جائے۔واقعہ کے بعد ودیا بڑ بڑاتے ہوئے ائر پورٹ سے باہر نکلیں اور وہاں موجود اپنے دوسرے پرستاروں کو لٖفٹ بھی نہ کرائی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ پبلک فیگر ضرور ہیں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ہیں۔