جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(آن لائن)جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس سجاد علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلانے شرکت کی۔یاد رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

جج حلف

مزید : علاقائی


loading...