وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اسلام آباد میں ہونیو الی اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دوست اور سٹریٹجک شراکت دار ہے پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے جبکہ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ طویل المدت اور مضبوط تعلقات ہیں پاکستان میں معاشی اصلاحات کی بدولت سازگار مواقع پیدا ہوئے ہیں پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...