امریکی صدر بھی ٹیکس چور؟ 12برس قبلٹرمپ نے نقصان ظاہر کرکے کم ٹیکس دیا، امریکی ٹی وی

امریکی صدر بھی ٹیکس چور؟ 12برس قبلٹرمپ نے نقصان ظاہر کرکے کم ٹیکس دیا، امریکی ...

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005 میں 15 کروڑ ڈالرآمدنی پر صرف 3کروڑ 80 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا۔ وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جائز انداز میں ٹیکس ادا کیا۔امریکی میڈیا نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کاروبار میں دس کروڑ ڈالر کانقصان بھی ظاہر کر کے ٹیکس میں کروڑوں روپے بچا ئے،امریکی صدر کے 2005 کے ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آنے کے بعد ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی میڈیا میں ٹھن گئی ہے۔اس سے قبل امریکی ٹی وی نیوز شو نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ ٹرمپ نے 2005 میں 15 کروڑ ڈالرآمدنی پر صرف 3کروڑ 80 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا۔لیکن وائٹ ہاوس نے بھی پھرتی دکھائی،اور شو نشر ہونے سے پہلے ہی بتادیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے آرگنائزیشن کے سر براہ کے طو ر پر جو جائز ٹیکس تھا ادا کردیا۔ادھر ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان نے صرف ریٹنگ کے لیے 2 صفحا ت پر مشتمل دس سال پرانی چیز دکھائی۔ ایک جانب ٹرمپ انتظامیہ کا اصرار ہے کہ صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے میڈیا تک پہنچنا غیر قانونی ہے۔جبکہ دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم صحافی کو حقائق عوام کے سامنے لانے کا پوار اختیار دیتی ہے۔صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلسل ٹیکس تفصیلات ظاہر کرنے کے حوالے سے دباؤ رہا،تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک کوئی دستاویزات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...