پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کیلئے تیار ،راحیل شریف کو گرین سگنل، نجی ٹی وی کا دعویٰ ،ہمارا باہمی تعاون دہشتگردی کیخلاف ہے،خواجہ آصف

پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کیلئے تیار ،راحیل شریف کو گرین ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں اتنالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے گرین سگنل دیتے ہوئے پاکستان آرمی کا ایک بریگیڈ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں معروف صحافی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سعودیہ سمیت دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کر رہی ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کیلئے تیار ہو گئی۔سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں انتالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کا گرین سگنل بھی دیدیا گیا۔ سابق آرمی چیف مئی میں عہدہ سنبھالیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ٹروپس بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم پاکستان اور سعودی عرب میں 1982 سے ایک معاہدہ موجود ہے، ہمارا باہمی تعاون دہشتگردی کیخلاف ہے۔دوسری طرف خواجہ آصف نے کہاہے کہ ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ،یمن کے تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سعودی عرب میں دہشت گردی ہوئی تویقیناپاکستان مددکریگا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں ہماری فوج کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں کی سکتی ،ہم یمن تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جنرل (ر) راحیل شریف ذاتی حیثیت میں 39 رکنی اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالیں گے۔ فورسز کی تعداد اور ہیڈکوارٹرز کہاں ہو گا، تمام معاملات بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...