بکیز سے رابطوں کا اعتراف، دھمکیوں کی وجہ سے خاموش رہا ، شاہ زیب

بکیز سے رابطوں کا اعتراف، دھمکیوں کی وجہ سے خاموش رہا ، شاہ زیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کر لیا۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن کے سامنے بکیز سے مبینہ رابطوں کا اعتراف کر لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹربیونل کو بتایا ہے کہ بکیز کی جانب سے نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کی وجہ سے خاموش رہا اور پی سی بی کو آگاہ نہیں کر سکا۔ شاہ زیب حسن پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جن کی حفاظت اولین ترجیح تھی۔ شاہ زیب حسن نے اعتراف کیا کہ ان سے پی سی بی کو آگاہ کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ شاہ زیب حسن سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ان کو بھی چارج شیٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -