عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر ریفرنسز کا فیصلہ آج آنے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنسز کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ سماعت میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعدریفرنس کا فیصلہ سنانے کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز پر حکم کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
عمران،ترین/ریفرنس