میر ے مضمون پر واویلا پاناما سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، حسین حقانی

میر ے مضمون پر واویلا پاناما سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، حسین حقانی

  



واشنگٹن (ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ میرے مضمون پر واویلا پاناما پیپرز اور دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔حسین حقانی کا کہنا ہے کہ میمو کے وقت پارلیمانی کمیشن ناکافی قرار دینے والے اب پارلیمانی کمیشن چاہتے ہیں، مضمون کی تفسیر اور تاویل کے بجائے لکھنے والے سے پوچھا جائے کہ اس کا مطلب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اورکتابوں میں آئی ہوئی باتوں پرمضمون لکھا تھا،یہ لکھا کہ سی آئی اے والے پاکستان میں تھے، یہ نہیں کہاکہ کسی نے جان بوجھ کر رکھے تھے۔حسین حقانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتناپہاڑ کھودیں گے، چوہے ہی نکلیں گے، سب ٹھنڈے ہو جائیں۔

حسین حقانی

مزید : صفحہ اول


loading...