پارلیمنٹ میں مقررہ اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیاجا رہا ہے :مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ میں مقررہ اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیاجا رہا ہے :مریم ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کو پارلیمینٹ سے قوت ملتی ہے،پارلیمینٹ میں مقرر کئے گئے اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے،قانون سازی میں معاونت کیلئے پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی گئی ہے،تعلیمی اداروں میں پہلی مرتبہ پارلیمینٹ کے امور سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ،پارلیمینٹ پائیدار ترقی کیلئے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے،پاکستانی پارلیمینٹ شمسی توانائی پر چلنے والی پہلی پارلیمینٹ ہے۔ یورپی یونین کا مضبوط صوبائی اسمبلیوں کیلئے صوبائی پاکستان کے منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کو پارلیمینٹ سے قوت ملتی ہے۔ یورپی یونین کے اس پروگرام کا آغاز حوصلہ افزا ہے۔ پروگرام سے صوبائی پارلیمان کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ یورپی یونین کا یہ پروگرام عالمی تقاضوں کے مطابق ہے۔ پروگرام قومی اسمبلی،سینٹ اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے استحکام سے متعلق پروگرام کو عالمی فنڈنگ سے چلایا جارہا ہے۔ پارلیمینٹ میں مقرر کئے گئے اہداف پر صوبوں میں بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ قانون سازی میں معاونت کیلئے پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے پارلیمینٹ میں سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں پہلی مرتبہ پارلیمینٹ کے امور سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔ پارلیمینٹ پائیدار ترقی کیلئے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے۔ پاکستانی پارلیمینٹ شمسی توانائی پر چلنے والی پہلی پارلیمینٹ ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : علاقائی


loading...