پانی کے مسئلے پر ڈیڑھ سال بعد پاک بھارت مذاکرات بحال

پانی کے مسئلے پر ڈیڑھ سال بعد پاک بھارت مذاکرات بحال

لاہور(صباح نیوز)بھارت اور پاکستان میں پانی کے مسئلے پر مذاکرات ڈیڑھ سال بعد بحال ہو گئے ہیں پانی کے مسئلے پر پاک بھارت مذاکرات 20اور21مارچ کو اسلام ا?باد میں ہوں گے ارسا ذرائع کے مطابق بھارتی سندھ طاس کمشنر کی سربراہی میں وفد 19مارچ کو اسلام ا?باد پہنچے گا بھارتی وفد واہگہ بارڈر سے اسلام ا?باد روانہ ہو جائے گا مذاکرات کے ایجنڈے میں دریاؤں سے روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑنے کا ڈیٹا شیئرنگ شامل ہے کشن گنگا اور بگلیہار ڈیم ایجنڈے میں شامل نہیں بھارتی وفد کو سخت سیکورٹی دی جائے گی بھارتی وفد 21مارچ کو شام واہگہ کے راستے واپس بھارت جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...