بیٹیوں سے وراثت چھیننے والوں کو الیکشن نہ لڑنے دیا جائے ،سراج الحق

بیٹیوں سے وراثت چھیننے والوں کو الیکشن نہ لڑنے دیا جائے ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عالی شان محلات کئی کئی ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں جبکہ غریب کو جھونپڑی بھی میسر نہیں ،اسٹیٹس کو اور استعماری قوتوں کے غلام حکمران عورتوں کا استحصال کررہے ہیں،الیکشن کمیشن ایسے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے جس نے اپنی بہن اور بیٹی کو وراثت میں اس کا حق نہ دیا ہو۔ مغرب نے برابری کے نام پر عورت کا بدترین استحصال کیا ۔اسمبلیوں میں بیٹھی مغرب زدہ خواتین پاکستانی عورت کی نہیں اپنی پارٹیوں کے سربراہوں کی نمائندگی کررہی ہیں۔خواتین پر تشدد کرنے والے سے بڑھ کر کوئی بزدل نہیں ہوسکتا ،ایسے ظالموں کو سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین کانفرنس سے سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی ،سمیحہ راحیل قاضی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی ڈاکٹر رفعت،فاخرہ تحریم ،راشدہ بیگم،صفیہ نثار ،نرجس خاتون و دیگر بھی موجود تھیں ۔کانفرنس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ خواتین کے لئے ہالی وڈ کی اداکارائیں نہیں حضرت فاطمہؓ اور حضرت عائشہؓ رول ماڈل ہیں ۔اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا توخواتین کے لیے علیحدہ یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بنائیں گے ۔اسلامی حکومت خواتین کو بلاسودی قرضے دے گی تاکہ وہ گھریلو دستکاریوں اور چھوٹی صنعتوں کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

مزید :

علاقائی -