یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور گیمبیا یونیورسٹی کے درمیان ایم اویو

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور گیمبیا یونیورسٹی کے درمیان ایم اویو

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور یونیورسٹی آف گیمبیا کے درمیان مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب ٹاؤن شپ کیمپس میں ہوئی ۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم جبکہ یونیورسٹی آف گیمبیا کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے دستخط کئے۔ ایم او یو کا بنیادی مقصد جذبہ خیر سگالی اور مشترکہ مفادات کے تحت سکالرز، طلباء اور معلومات کا تبادلہ ہے، جس کے ذریعے نہ صرف ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جائے گا بلکہ مجموعی طور پر شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے باہمی اشتراک سے کام کیا جائے گا۔ اس موقع وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک ہم یہاں ریسرچ کلچر کو فروغ نہیں دیں گے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گیمبیا ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مزید : علاقائی


loading...