پاک فضائیہ کے انجینئروں کا کارنامہ، 50ویں سی 130 کی اوورہالنگ مکمل

پاک فضائیہ کے انجینئروں کا کارنامہ، 50ویں سی 130 کی اوورہالنگ مکمل

چکلالہ(آن لائن)پاک فضائیہ کے انجینئرز نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی مکمل اوورہالنگ کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ ایئربیس پر سی ون تھرٹی طیارے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے انجینئرز نے50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ مکمل کی۔پی اے ایف بیس نورخان پر سی ون تھرٹی طیارے کی رول آؤٹ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ سی 130 طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا کام پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں کیا گیا ہے اور اس کی اوورہالنگ پاکستانی انجینئرز کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 50واں سی130طیارہ کامیاب اوورہالنگ کے بعد پاک فضائیہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رول آؤٹ تقریب میں دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی بھی شریک ہوئے۔

مزید : علاقائی


loading...