ایپکا کا آج سے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کااعلان

ایپکا کا آج سے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کااعلان

لاہور( خبرنگار) ایپکا نے آج سے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمشنرز اور ڈی سی اوز کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے جائیں گے اور دھرنے دئیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں آج میں سول سیکرٹریٹ چوک احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔جس کی قیادت ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن،چوہدری ابوہریرہ جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن و دیگر عہدیدران کریں گے جس میں لاہور ڈویژن کے تمام یونٹس کے ملازمین زیر قیادت محکمانہ صدورشرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہپنجاب بھر کے باقی اضلاع کے ملازمین کمشنرز آفسز اورڈی سی کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ اس حوالے سے صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چودھری نے ایک گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب نے ایپکا کے مطالبات کی سمری ایک سال دبانے کے بعد سرد خانے میں ڈال کر پنجاب بھر کے ملازمین کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...