فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ،حکومت،اور پیپلز پارتی میں ڈیڈ لاک برقرار،معاملہ پارلیمانی جماعتوں کو واپس بھجوادیا

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ،حکومت،اور پیپلز پارتی میں ڈیڈ لاک ...

اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے مسودہ پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔ بدھ کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آئینی اور قانونی ترامیم کے پیش کیے جانے والے مسودہ پر اتفاق رائے کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سپیکر کے چیمبر میں مذاکرات ہوئے تاہم دونوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا، اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوئے مگر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا جس کے بعد معاملے کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں واپس بھجوا دیا گیا ۔سپیکر ایاز صادق نے(آج) جمعرات کو پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے مطابق حکومت سے پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید بات چیت کا امکان نہیں ۔سید نوید قمر نے کہاکہ اب ہم اور کتنی بات کریں؟ان کا کہنا تھا کہ اب جوہوگاپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہوگا۔

فوجی عدالتیں

مزید : علاقائی


loading...