حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے: بلیغ الرحمن

حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے: بلیغ الرحمن

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ قوم میں وحدت و یکسانیت پیدا ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعۃ الخیر جوہر ٹاؤن لاہور میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں قومی نصاب کونسل قائم کر دی ہے اور جلد ہی حکومت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم دینے کے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہدایت کے سرچشمے اور سب سے بڑی این جی اوز ہیں جولاکھوں طلباء کو تعلیم ’ رہائش ’ خوراک اور میڈیکل کی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی بنیا د پر نصاب تعلیم اور نظام تعلیم دیناہوگا ’ صوبائی وزیر مذہبی امور سید زعیم قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ الخیر جیسے تعلیمی اداروں کا قیام 60 سال قبل ہو جاتا تو آج دینی مدارس پر بلاجواز تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پر یہود و نصاریٰ کی تنقید کو میں جوتے کی نوک پر رکھتاہوں انہوں نے کہا کہ اسلام اور دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل اور جامعۃ الخیر کے بانی و مہتمم مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکول ’ مسٹر اور ملا کی تقسیم سے ہمیں باہر نکل کر مشترکہ نصاب تعلیم دینا ہوگا جوپہلے میٹرک تک سکول و مدارس تک مشترکہ طور پر پڑھایا جائے اور اسی طرح باقی اعلی سطح پر بھی مشترکہ طور پر نصاب تعلیم میں بہتری لائی جائے اس کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد وتعاون کے لیے تیار ہے اس موقعہ پر جامعۃ الخیر کے طلباء نے مختلف پروگرامز پیش کیے وفاقی وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن اور سید زعیم قادری نے بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں تقریب میں ڈی جی محکمہ اوقاف حکومت پنجاب طاہر رضا بخاری ’مولانا احمد حنیف جالندھری’ سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان’ مولانا زاہد محمود قاسمی ’ مولانا مشرف علی تھانوی’ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ’ مولانا عبدالغفور سروہی ’ مولانا مجیب الرحمن انقلابی’ مولانا ڈاکٹر مفتی محمد زاہد’پیر رضوان نفیس’ مولانا عبداللہ مدنی اور دیگر علماء ’ طلبا ء و اساتذہ اور والدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

بلیغ الرحمٰن

مزید : علاقائی


loading...