مردم شماری کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،فاروق ستار کا چیف شماریات کو خط

مردم شماری کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،فاروق ستار کا چیف شماریات کو خط

کراچی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے چیف شماریات آصف کوخط لکھا جس میں انہوں نے مرد شماری کے نئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے چیف شماریات آصف باجوہ کو خط لکھ کر دیہی، شہری علاقوں میں خانہ شماری کے الگ طریقہ کار پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ایک ایک بلاک میں کئی کئی سو فلیٹ اور دکانیں ہیں جبکہ ایک بلڈنگ میں الگ فلیٹس، دکان پر نمبر نہیں لگائے جارہے جبکہ گاؤں دیہات میں ہرجھونپڑی، جھگی اور کشتی تک پرالگ الگ ش نمبرڈالے جا تے ہیں وہاں بھی ایک جھونپڑی،جھگی پر'ش نمبر'لگ رہے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس طرح سندھ کے شہری علاقوں میں بلاک،سرکل میں دانستہ غیرقانونی کمی کاخدشہ ہے۔

فاروق ستار

مزید : علاقائی


loading...