کوئٹہ، چمن، خضدار، قلات، تربت میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

کوئٹہ، چمن، خضدار، قلات، تربت میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، کوئٹہ، چمن، خضدار، قلات اور تربت میں وقفے وقفے سے بارش سے سردی لوٹ آئی، کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں بادل کھل کر برسے۔ خضدار، قلات، ڑوب، تربت اور چمن میں وقفے وقفے سے بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد کر دیا۔بلوچستان کے علاقے درہ کوڑک اور توبہ اچکزئی کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ کوئٹہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں بارش کے بعد کراچی میں بھی بارش اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سکردو، مالم جبہ اور کالام میں سردی کی شدت ابھی برقرار رہے گی۔

مزید : علاقائی


loading...