قانون سازی سے خواتین کو گھریلو تشدد سے تحفظ ملا، ماروی میمن

قانون سازی سے خواتین کو گھریلو تشدد سے تحفظ ملا، ماروی میمن

اسلام آباد (این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی خواتین کو با اختیاربنانے میں بڑا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب اورنادار خواتین کی مدد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھایاہے۔ وہ بدھ کو یہاں ویمن کاکس کے زیراہتمام خواتین کی تین روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں اس موقع پرایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید ، میانمر، اردن اوردیگر ممالک کے وفود سمیت اراکین پارلیمنٹ اورمقامی حکومتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے عالمی کانفرنس میں موجود تمام بین الاقوامی اور ملکی وفود کو خوش آمدیدکہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موجود مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی موجودگی کو سراہا ۔

مزید : علاقائی


loading...