حسین حقانی انکشافات ،رحمان ملک کا اظہار لاتعلقی،جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز

حسین حقانی انکشافات ،رحمان ملک کا اظہار لاتعلقی،جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز

اسلام آباد(اے این این) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے حسین حقانی سکینڈل سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویزدینے سمیت معاملے کی تحقیقات کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے انکشافات کے بعد رحمان ملک پیپلز پارٹی کی قیادت کے دفاع میں سامنے آگئے اور بیان میں کہا کہ سب سے پہلے جنرل مشرف سے پوچھیں جس نے امریکہ کوسرزمین استعمال کرنیکی اجازت دی ، ٹی او آر میں انہیں کو شامل کیا جائے ، جس نے شمسی بیس دی جہاں سے ڈرون اڑتے تھے۔سابق وزیر داخلہ نے اضافی ویزوں کے اجرا ء کا سارا ملبہ حسین حقانی پر ڈالتے ہوئے کہا امریکیوں کوویزوں کے اجراء میں اسوقت کے صدر،وزیراعظم یاوزیرداخلہ کاکوئی کردار نہیں تھا، ویزوں کا اجراء سفیر کی صوایدید ہوتی ہے،جس کی تجدید کا معاملہ وزارت داخلہ میں آتا ہے،الزام تراشی و کسی چیز کا ملبہ دوسرے پر گرانے کی کوشش نہ کی جائے، پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن سمیت ہر طرح کی تحقیقات کا دفاع کرینگے ۔

مزید : علاقائی


loading...