ڈاؤن سنڈرم میں مبتلا مریضہ ٹی وی اینکر بن گئی

ڈاؤن سنڈرم میں مبتلا مریضہ ٹی وی اینکر بن گئی
 ڈاؤن سنڈرم میں مبتلا مریضہ ٹی وی اینکر بن گئی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاؤن سنڈرم مرض میں مبتلا 21 سالہ فرانسیسی لڑکی ٹی وی اینکر بن گئی اور موسم کا حال بتانے لگی ،جس کے عمل نے دنیا کو بتادیا کہ حوصلہ افزائی اور توجہ ملے تو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔21 سالہ فرانسیسی لڑکی میلینی نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ، ٹیلی وڑن پر آکر موسم کا حال بتا یا، میلینی لکھ سکتی ہینہ پڑھ سکتی ہے ،وہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے۔ڈاؤن سنڈروم جینیاتی مرض ہے اور اس کے شکار افراد میں ذہانت کی کمی ہوتی ہے ، میلینی کا خواب ٹیلی وڑن پر موسم کاحال بتانے والی پریزینٹربننا تھا ، مرض کی آگاہی کے لیے ایک تنظیم کی جانب سے مہم شروع کی گئی تو میلینی کی مقبولیت بڑھی۔اس نے فیس بک پر اپنا خواب بتایااور کہاکہ اگر اسے پسند کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی تو ایسا کرے گی ، تاہم صرف دس دنوں کے اندر اسے دو لاکھ سے زائد لائیکس مل گئے۔فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے ملینی کو موقع دیا، اس کی ریہر سل کرائی اور بالآخر وہ ٹی وی پر آ ہی گئی اور موسم کا حال بتایا کر دنیا کو دکھا دیا کہ ڈاؤن سنڈروم افراد بھی کام کر سکتے ہیں۔

ٹی وی اینکر

مزید : علاقائی


loading...