صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق مغل پو ر ہ کے علاقہ اولڈ ملٹری بیرکس میں مقامی جنر ل سٹور کے مالک حافظ زوہیب سے دو ڈا کو 45ہزاررو پے نقد ی قیمتی موبا ئل فون اور 3سگریٹ کے کا رٹن لے گئے ،اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں جو ہر اور اس کی والد ہ سے 30ہز ار کی نقد ی اور 6تو لے سو نے کے طلا ئی زیو رات سمیت لا کھو ں کا سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے۔سبز ہ زار کے علا قہ میں جمیل بٹ کے گھر میں دو ڈاکو گھس آئے اوراہل خا نہ کو یر غما ل بنا کر4لاکھ کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا کے علا قہ میں نثا رکے گھر سے چو ر2 لاکھ85ہزار کی نقد ی اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میں ہا رون کے گھر سے تین ڈاکو3لا کھ 20ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ با ٹا پو ر میں اعجا ز اور اسکی فیملی سے75ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،مصطفی آ با د میں ظہیرسے 55ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے ۔ علاوہ ازیں گر ین ٹا ؤ ن میں با بر،نو اب ٹا ؤ ن میں حفیظ،کا ہنہ میںآ صف کی گاڑیاں اور شا دما ن میں مبین،نو لکھا میں علی،ما ڈل ٹا ؤ ن میں اسد،نو اں ا کوٹ میں حا رث ،غا لب ما ر کیٹ میں اشر ف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...