فراڈ کے مقدمے میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فراڈ کے مقدمے میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شوکت عباس رانجھا کے روبروہربنس پورہ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شبیر احمد فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہے،ملزم کو عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ملزم طلبی نوٹسوں کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہا،ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے سے مقدمہ التوا کا شکار ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد طلبی نوٹسوں کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...