چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کوپانچ پانچ ماہ قید اورجرمانے کی سزا

چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کوپانچ پانچ ماہ قید اورجرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کو 5،5ماقید اورجرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال کے روبروڈیفنس اے پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،پولیس نے ملزمان کو شک کی بنا ء پر گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کیا ،ملزمان کے خلاف ڈیفنس اے میں مقدمہ بھی درج ہے ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان سنیل اور افضل کو 3ہزار جرمانہ کرتے ہوئے 5ماہ قید کی سزا کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...