جائیداد کی خاطر اغواء ہونیوالی سات سالہ بچی زہرہ بتول بازیاب

جائیداد کی خاطر اغواء ہونیوالی سات سالہ بچی زہرہ بتول بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد کی خاطر اغوء ہونیوالی سات سالہ بچی زہرہ بتول کو بازیاب کروا کر اس کی والدہ کے سپرد کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق 13مارچ 2017کو تھانہ گرین ٹاؤن میں سات سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ اس کی والدہ زینب بی بی کی مدعیت میں درج ہوا کہ اس کے دیور نے اسے فون کر کے گھر بلایا کہ اس کے مرحوم خاوند محمد صدیق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہے ۔وہ اپنی سات سالہ بچی زہرہ بتول کے ہمراہ دیور کے گھر آئی لیکن بعد میں اس کی بیٹی کو اس کے چچا محمد شریف نے جائیداد کو ہتھیانے کی خاطر اغوا کر لیا ۔پو لیس کے مطا بق مقد مہ در ج ہو نے کے بعد مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی ،موبائل ڈیٹا کی مدداور دن رات کی محنت کے بعد ملزمان کی لوکیشن کو ٹریس کر کے ایک مکان میں رکھی گئی سات سالہ بچی زہرہ کو برآمد کر کے اس کی والدہ زینب بی بی کے سپرد کر دیا ہے جبکہ ملزم محمد شریف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -