فیصل ٹاؤن: کالج سے طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ

فیصل ٹاؤن: کالج سے طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں مقامی کا لج سے 17سالہ نوجوان پرا سرا ر طو ر پر لا پتہ ہو گیا ۔ پو لیس نے کا رروا ئی کا آغاز شروع کردیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کے ر ہا ئشی محمد انور نے فیصل ٹاؤن پو لیس کو در خواست دی کہ اسکا 17سالہ بیٹا محمد عثمان انور ما ڈل ڈگری کا لج کا طا لبعلم ہے۔ وہ گزشتہ روز اسے صبح 8بجے کا لج خود چھو ڑ کر آیا تھا اور چھٹی کے وقت جب لینے گیا تو اسکے دوستو ں سے معلوم ہوا کہ عثما ن ٹیسٹ دے کر چلا گیا ہے ۔ تشویش لا حق ہو نے پر تما م ر شتہ داروں اور دوستوں سے پوچھا لیکن عثما ن کا کو ئی سرا غ نہ ملا۔ در خواست گزاز کا مزید کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ اسکے بیٹے کو کسی نا معلوم شخص نے اغواکر لیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کا رروا ئی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...