بغیر نقشہ دکان تعمیر کرنے پر ملزم کو جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث ملزم پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبروباغبانپورہ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے باغبانپورہ کے علاقے میں بغیر نقشہ دوکان تعمیر کی تھی۔
، ملزم کو عزیز بھٹی ٹاؤن کی جانب سے نوٹس بھی دیا گیا تھا،ملزم نے نوٹس کے باوجود دکان تعمیر کی ،قانون کے مطابق بغیر نقشہ دکان تعمیر کرنے پر پابندی عائد ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے اعتراف جرم پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ۔