ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملزم پر جرمانہ

ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملزم پر جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث ملزم پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے پروبیشن پر بھیج دیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم سے پستول برآمد کیا ،ملزم کے پاس پستول کا لائسنس بھی نہیں تھا۔قانون کے مطابق بغیرلائسنس اسلحہ استعمال کرناجرم ہے ۔

،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم شفاقت علی پر پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...